جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات،4افراد زخمی

جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات،4افراد زخمی

عنصر اقبال،احمد رضا ،مرید رضا اور علی رضا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے ، جوہرآباد کے پرہجوم علاقہ جہاز چوک میں ہوا جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ میں جا لگا۔ حادثہ میں دو افراد 35سالہ عنصر اقبال اور تیس سالہ احمد رضا زخمی ہوا۔ دوسرا حادثہ گروٹ روڈ پر موضع محمد شاہ کے قریب ہوا جہاںموٹر سائیکل رکشے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد 16سالہ مرید رضا اور چالیس سالہ علی رضا زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حادثات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں