ضلع میانوالی کی ترقی میری سب سے بڑی ترجیح ہے :ڈی سی

 ضلع میانوالی کی ترقی میری سب سے بڑی ترجیح ہے :ڈی سی

ضلع کے ہر شعبہ کی بہتری کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا ئیں گے

میانوالی ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے پریس کلب کا دورہ کیا جہاں عہدیداران اور ممبران نے ا ن کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنا ئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کو جملہ شرکاء سے متعارف کروایا۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزادنے عہدیداران کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع میانوالی کی ترقی میری سب سے بڑی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر شعبہ کی بہتری کیلئے دستیاب وسائل بر ؤئے کار لا ئیں گے ۔اس موقع پر ممبران پر یس کلب و نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر کو قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں