زیرحراست ملزم اور دیگر 5افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

زیرحراست ملزم اور دیگر 5افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

غفار ،جاوید اقبال ،سخی جان ، اصغر ،اشرف، اورنگزیب پر مقدمات

میانوالی ( نامہ نگار ) تھانہ داؤد خیل نے دوران سرچ آپریشن غفار خان سے پستول ، جاوید اقبال سے رائفل 44 بور، سخی جان سے پستول 30 بور، اصغر خان سے پستول 30 بور، اشرف خان سے بندوق 12 بور برآمد کرلی ،ملزم اسلحہ کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں کر سکے ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ داؤدخیل میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ پائی خیل نے اقدام قتل کے گرفتار ملزم اورنگزیب سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف برآمد کی ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں