ٹرانسفارمر سے 83000روپے کے 3کوائل چوری
صارف کے میٹر سے بجلی چوری ، مقدمات درج کر لئے گئے
قائدآباد (نمائندہ دنیا ) ٹرانسفارمر اور بجلی چوری کے الزام میں الگ الگ مقد مات درج، تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹیم نے دوران چیکنگ محلہ شیخانوالہ گنجیال کا رہائشی بشیر صارف نعمان کے میٹر سے بجلی چور کر رہا تھا ،دوسری طرف وڑچھہ روڈ اتراء شمالی کے صارف حاجی محمدد دین کی سالٹ چکی سے نامعلوم چور نصب 50کے وی اے ٹرانسفارمر سے 3تین کوائل چوری کر کے لے گئے ، جس سے 83000ہزار روپے کا نقصان ہوا ، پولیس تھانہ قائدآباد نے الگ الگ مقد مات درج کرلئے۔