بیوی نے مبینہ طورپر شوہر کو زہر پلاکر مار ڈالا

 بیوی نے مبینہ طورپر شوہر کو زہر پلاکر مار ڈالا

عامر شہزاد بہن ،والدہ،2ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو لینے آیا تھازہریلے دودھ سے حالت خراب،ہسپتال میں ہلاک،مقدمہ درج

بھیرہ(نامہ نگار )ڈیڑھ ماہ کی دلہن نے مبینہ طور پر خاوند کو زہریلا دودھ پلا کر جان سے مار دیا ،متوفی کی بہن مسمات(ش)نے بھیرہ پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی عامر شہزاد نے ڈیڑھ ماہ قبل چک مبارک کی بیوی مسمات (ع )سے کورٹ میرج کر لی اور اسے اسلام آباد لے آیا، جہاں سے چند روز قبل اس کا سابقہ دیور محمد نواز ایک ہفتہ کے لیے اسے واپس چک مبارک لے آیا ،کافی دن گزرنے کے بعد واپس نہ آنے پر عامر شہزاد اپنی بہن والدہ اور دو ساتھیوں کے ہمراہ اسے واپس لینے چک مبارک آیا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر عامر شہزاد کو زہریلا دودھ پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، اس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال بھیرہ لایا گیا جہاں سے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا بھیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں