ٹھیکیدار نے سڑک بنادی،نکاسی آب نظرانداز کر دی

ٹھیکیدار نے سڑک بنادی،نکاسی آب نظرانداز کر دی

44لاکھ روپے سے کنکریٹ کی گئی سڑک سے تعلیمی ادارے زیرآب ڈپٹی کمشنرسرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کرائیں،اہل علاقہ

بھیرہ(نامہ نگار) 44 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے کنکریٹ کیے جانے والے سڑک کے نصف فرلانگ ٹکڑے نے تعلیمی اداروں کو پانی میں ڈبو دیا ہے ، بیرون گنج منڈی گورنمنٹ سی پی سی سکول ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفاتر اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے درمیان سڑک کے نصف فرلانگ ٹکڑے کو تعمیراتی قواعد و ضوابط نظرانداز کرتے ہوئے کنکریٹ کرنے سے سے ان اداروں کی عمارات میں بارش کا پانی جمع ہو کر ان کی بنیادوں پر اثر نداز ہو رہا ہے جس سے سرکاری عمارات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کی دیوار بھی گر گئی ہے سماجی رہنماؤں ارشد علی محمد رضوان محمد شبیر اختر علی نثار احمد محمد طارق اور محمد شریف نے کہا ہے کہ سڑک کنکریٹ کرتے وقت ٹھیکیدار نے نکاسی آب کو نظر انداز کر دیا ہے جس سے بارش کا پانی ان سرکاری اداروں میں داخل ہو رہا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتنی بھاری رقم کے ٹھیکہ کے باوجود پانی کی نکاسی کا انتظام نہ کرنے اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں