کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل لازمی ،موسی رضا
ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سینٹر دُلے والا کا اچانک دورہ ،ویکسی نیشن کامعائنہ
دُلے والا(نما ئندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسی رضا کا رورل ہیلتھ سینٹر دُلے والا کا اچانک دورہ ، انہوں نے کورونا ویکسینیشن سینٹر کے عملہ سے معلومات لیں ریکارڈ کو چیک کیا اور ویکسی نیشن سینٹر کے تمام عمل کو تسلی بخش قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے عوام اور کاروباری افراد تعاون کریں کورونا سے بچاؤ کا واحد حل صرف ویکسینیشن ہے ہر فرد بلا خوف و خطر ویکسین ضرور لگوائے اس کے کسی قسم کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں بعد ازاں انہوں نے وارڈ میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا عبدالقدوس اعوان نماندہ دنیا دلے والا۔