کورونا مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے قائم

کورونا مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں  میں انتہائی نگہداشت کے شعبے قائم

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائو گلزار یوسف نے کہا ہے کہ کورونا متاثرین کی بحالی اور عوام الناس کوکوروبائسے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت کا کردار کلیدی ہے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی انتہائی نگہداشت کے شعبے قائم کر دیئے گئے ہیں تاہم زیادہ تر مریض اپنے گھروں پر ہی قرنطینہ ہیں اور اُن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ویکسینیشن کی مکمل سہولت دستیاب ہے اور تمام شہریوں کی بلا امتیاز ویکسینیشن کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں