ضلع خوشاب میں ٹرانسپوٹروں کی کااوور چارجنگ عروج پر، یعقوب طارق اعوان

ضلع خوشاب میں ٹرانسپوٹروں کی کااوور چارجنگ عروج پر، یعقوب طارق اعوان

کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور ناڑی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد یعقوب طارق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )بالخصوص خوشاب ، کٹھہ اور خوشاب ناڑی روڈ پر ٹرانسپورٹر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر اگر کوئی مسافر احتجاج کرے تو اُسے راستہ میں ہی اُتار دیا جاتا ہے ۔ لوکل گاڑیوں کے ٹرانسپورٹر پٹرول کی قیمتوں میں اُتار چڑھائو کے باعث ٹرانسپورٹر مقررہ کرایہ وصول کرنے کی بجائے من مانیاں کرتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں