امجد خان،امین اللہ،خرم شہزاد کی ترقیاتی ،انتظامی امور پر گفتگو
جاری ترقیاتی کا موں،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج و دیگر پروگراموں کا جائزہ
میانوالی ( نامہ نگار ) چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امور امجد علی خان اور ایم پی اے امین اﷲ خان نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کی اور ترقیاتی و انتظامی امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔حلقہ این اے 96اور حلقہ پی پی 86میں جاری ترقیاتی کا موں اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج و دیگر پروگراموں کے تحت منظور ہو نیوالے نئے ترقیاتی منصوبہ جات /سکیموں کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا۔اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امور /کنو ینئر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی امجد علی خان نے ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو اس وباء سے بچا نے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر وانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ز کو متحرک کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبہ جات کے مانیٹرنگ میکا نز م کو مزید موئثر اور فعال بنا یا جارہا ہے ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تحت میانوالی شہر میں سٹرکوں، سیوریج سسٹم ماڈل جنرل بس اسٹینڈ پر کا م کے آغاز کیلئے پراسس تیز کر نے پر اتفاق کیا گیا۔