ڈیجیٹل گرداوری ، کرپشن فری پاکستان میں مدد ملے گی،ڈی سی

ڈیجیٹل گرداوری ، کرپشن فری پاکستان میں مدد ملے گی،ڈی سی

کرپشن میں ملوث اہلکار کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ،حمزہ سالک

خوشاب،جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب حمزہ سالک نے کہا ہے کہ وز یر اعلیٰ پنجاب کے وژن ن کے مطا بق ضلع میں نئے اور جد ید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہو ئے ڈ یجیٹل گر داوری کا آ غا ز کر دیا گیا ہے جس کا مو جو دہ حکومت کو کر یڈ ٹ جا تا ہے ،ڈ یجیٹل گرداوری سے حکومت پاکستان کے وژن کر پشن سے پا ک پاکستان کے استحکا م میں مدد ملے گی، درست اعدا دو شما ر اکھٹے کئے جا سکیں گے اور مستقبل کی بہتر منصو بہ بند ی کی جا سکے گی، وہ فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ڈیجیٹل گرداوری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ، ڈی سی خوشاب نے ریو نیو اہلکا ران کو متنبہ کیا کہ اگر کو ئی اہلکا ر کسی کام کی غر ض سے کر پشن میں ملو ث پا یا گیا یا اپنے کا م کے متعلق غفلت کا مر تکب ہو ا تو اس کے ساتھ کو ئی رو رعایت نہ کی جا ئے گی اس کے خلا ف پیڈ ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جا ئے گا ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ریونیو) خو شاب نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر خو شاب کامران اشر ف پر انے اور نئے بھرتی ہو نے والے پٹو اریوں سے مخا طب ہو کر کہا کہ آج کا دن آ پ اہلکا روں کے لئے بڑ ی اہمیت کا حا مل ہے تما م اہلکا ران کو آ ج گر داوری کے با رے نئے دور اور جد ید تقا ضوں کے مطا بق مکمل آ گا ہی دی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں