تیزرفتار موٹر سائیکل پھسل گئی،باپ جاں بحق،بیٹازخمی

تیزرفتار موٹر سائیکل پھسل گئی،باپ جاں بحق،بیٹازخمی

دھول والا کے قریب حادثہ،عبدالعزیز موقع پر دم توڑ گیا،ربنواز زیر علاج

سرگودھا(نامہ نگار ) نواحی علاقے دھول والا کے قریب اوور سپیڈ موٹرسائیکل سلپ ہونے سے باپ جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی ہو گیا مجوکہ کا رہائشی ربنواز اپنے والد عبدالعزیز کے ہمراہ دھول والا جا رہا تھا کہ متذکرہ مقام پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث سلپ ہو گیا جس کی نتیجہ میں عبدالعزیز جس کی عمر 57 سال بتائی جاتی ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ربنوا ز کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں