نقب زنی کیس میں ملوث دوملزمان گرفتار کر لئے گئے
بلال اور مجاہد علی سے 4لاکھ کے برتن،کپڑے برآمد،مالک کے حوالے
سرگودھا(نامہ نگار ) نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث دوملزمان گرفتار، چارلاکھ مالیت کے برتن برآمد کر لئے گئے تھانہ میلہ پولیس نے نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بلال حسن اور مجاہد علی کو گرفتارکرلیا جو گذشتہ ماہ کوٹ خدا بخش کے رہائشی سکندر حیات کے گھر نقب لگاکر اسکا گھریلو سامان برتن کپڑے وغیرہ چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چارلاکھ مالیت کے چوری شدہ برتن ودیگر سامان برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیا مزید تفتیش جاری ہے ۔