شہر کی خوبصورتی، صفائی پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بلال فیروز

شہر کی خوبصورتی، صفائی پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بلال فیروز

مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کا جائزہ،کئی علاقوں میں خود صفائی کروائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا او رصفائی، ستھرائی کاجائزہ لیا۔انہوں نے کچہری بازار، اردوبازار، بلاک نمبر 12چوک، فاطمہ جناح روڈ، سٹیلائٹ ٹاون او رلاری اڈا ڈسپوزل سمیت دیگر علاقوں میں اپنی موجودگی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے سے صفائی کروائی اور اس حوالے سے مزید ہدا یات جاری کیں۔ اس موقع پر ایم سی او رپی ایچ اے افسران بھی موجود تھے ۔ اے ڈی سی جی نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی او رمکمل صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں پارکوں، گرین بیلٹس، سڑکوں، ڈرین، نالوں اور سیوریج کی مکمل صفائی کیلئے عملہ صفائی پوری طرح متحرک رہے جبکہ گلیوں او رچوکوں کی صفائی کاکام باقاعدگی سے کیاجائے ۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایاجائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ا علیٰ پنجاب کے خواب کلین اینڈ گرین کو ہر صورت شرمندہ تعبیر کیاجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں