نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی کےساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ماہی گیروں کے لیے سمندرمحفوظ بنائیں گے،و زیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- کم آمدن والوں کیلئے 20ہزارگھریلویونٹ تیارکریں گے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- سرمایہ کاروں کےلیےمواقع فراہم کریں گے،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- کراچی کودیگرترقی یافتہ پورٹ سٹیز کےبرابرلائیں گے،وزیراعظم
Coronavirus Updates

سرگودھا یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے اجلاس،اہم فیصلے

سرگودھا یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے اجلاس،اہم فیصلے

دنیا اخبار

داخلی ، خارجی ایک راستہ،8فٹ اونچی دیوار،خاردار تار، فنکشنل الارم واچ ٹاورز پر سیکورٹی گارڈ تعینات،زرعی کالج میں میاواکی جنگل پر بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودہا کی فول پروف سیکورٹی اور زرعی کالج میں میاواکی جنگل اُگانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو کی زیر صدارت جامعہ سرگودہا کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکورٹی اور انتظامی اداروں کی مشاورت سے طے پایاکہ جامعہ کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے داخلی او رخارجی ایک ہی راستہ ہوگا ۔ یونیورسٹی کے تمام اطراف کی دیوار آٹھ فٹ ہو گی اور اس کے اوپر خار دار تار لگائی جائے گی ۔ کسی بھی فرد کے داخلہ کیلئے داخلی گیٹ پر سکینر فنکشنل ہوں گے ۔ یونیورسٹی کے تمام طلبہ اور اساتدہ کرام سمیت دیگر سٹاف کو مشین ریڈ ایبل شناختی کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازم ہو گا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ جامعہ کے تمام واچ ٹاورز پر سیکورٹی گارڈ کی 24گھنٹے دستیابی یقینی بنانا ہو گی ، سیکورٹی آلارم فنکشنل ہونے چاہیے ،گارڈ کے پاس اسلحہ چالو حالت میں ہونا چاہیے جبکہ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی گارڈ پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیاجائے ۔ اجلاس میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی گارڈ کی موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خصوصی تربیت دینے پر بھی اتفاق پایاگیا ۔ اجلاس میں جامعہ سرگودہا میں بوٹانیکل گارڈن او رجھنڈ کی صورت میں درخت لگانے بارے بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی کالج میں تقریبا 5-ایکڑ اراضی پر میاواکی جنگل اُ گایا جارہاہے ۔ اس طرح مین کیمپس میں بھی جھنڈ کی صورت میں درخت لگانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں