ڈینگی کے تدارک ،اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت

 ڈینگی کے تدارک ،اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت

ٹھوس منصوبہ بندی سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا،نائلہ باقر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہاہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے تدارک اور اس سے بچاؤ کے حوالہ سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موثر کوارڈی نیشن کے ذریعے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں۔ مون سون موسم کے دوران تمام ان ڈور او رآوٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں متحرک رہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ضلعی ا یمر جنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کے افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کی بدولت ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتاہے ۔ ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران کی گئی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں