گھریلو کنکشن پر چھوٹے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم، قومی خزانے کو بھاری نقصان، ایکشن فائلوں میں دب گیا

گھریلو کنکشن پر چھوٹے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم، قومی خزانے کو بھاری نقصان، ایکشن فائلوں میں دب گیا

15ماہ قبل متعدد چھوٹے صنعتی یونٹس کی فہرستیں اور مالکان کے کوائف حکام کو ارسال،بجلی چوری کی بھی نشاندہی ،چند افراد کیخلاف ایکشن کے بعد معاملہ ٹھپ،نوٹس لینے کامطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں واپڈا ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے گھریلو کنکشن پر چھوٹے صنعتی یونٹس کو بجلی کی فراہمی پر ایکشن فائلوں میں دب کر رہ گیاجبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ، ذرائع کے مطابق بالخصوص شہری علاقوں کی سب ڈویژنوں کی حدود میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے گھریلو یونٹس قائم ہیں جہاں بجلی کے کمرشل استعمال کی بجائے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،اس ضمن میں 15ماہ قبل ایسے متعدد چھوٹے صنعتی یونٹس کی فہرستیں اور مالکان کے کوائف مرتب کر کے وفاقی حکومت اور فیسکو حکام کو ارسال کئے گئے جو نہ صرف گھریلو کنکشن استعمال کر رہے ہیں بلکہ بعض مقامات پر بجلی چوری کی بھی نشاندہی کی گئی، جس پر ابتداء میں مخصوص افراد کے خلاف کاروائی کر کے عملدرآمد کی رپورٹ تو کر دی گئی مگرمزید کاروائی کے ساتھ ساتھ اس روش کے تدارک کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی، جس پرمتعلقہ علاقوں کے دیگر صارفین کی حق تلفی بھی ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار فوری نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں