چاول، دالوں، گوشت، دودھ، دہی کی نئی قیمتیں مقرر
تندوری روٹی کی 7، نان اور خمیری روٹی کی قیمت 10روپے مقرر،دودھ70اور دہی 80روپے لٹر فروخت ،چکن،انڈوں،پھل ،سبزیوں کے ریٹس روزانہ مقرر ہونگے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے اشیائے ضروریہ کی رسد وطلب کی مناسب نرخوں پر فراہمی کیلئے نئے ریٹس مقرر کر دیئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نئے ریٹس کے مطابق چاول سپر باسمتی نیا118 روپے فی کلو، چاول سپر باسمتی پرانا 123 روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 133 روپے فی کلو ، دال چنا باریک 127 روپے فی کلو، ماش دال دھلی ہوئی 233روپے فی کلو ، مسور دال باریک 178 روپے فی کلو ، مسور دال موٹی 173 روپے فی کلو ، مونگ دال دھلی ہوئی 127 روپے فی کلو ، چنے سفید موٹے 173روپے فی کلو ، چنے سفید امپورٹیڈباریک 143 روپے فی کلو ، چنے کالے موٹے مقامی 131 روپے فی کلو ، بیسن133 روپے فی کلو ، چھوٹا گوشت 8 سو روپے فی کلو ، گائے کاگوشت 4سو روپے فی کلو ، تندوری روٹی سو گرام 7 روپے ، نان ؍خمیری روٹی 10روپے ، دودھ 70روپے فی لٹر اور د ہی 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاسکے گا ۔ چکن ، انڈو ں اور پھل وسبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے مقررکردہ قیمتوں کو دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زائد قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔