عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل ناقابل برداشت،خرم شہزاد

عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل ناقابل برداشت،خرم شہزاد

ترقیاتی کام مکمل کر کے عوام کو سہولیات دیں، عذاب میں مبتلا نہ کریں,دائود خیل ایک لاکھ آبادی کاشہر اور صرف 5سینٹری ورکر؟امین اللہ خان

دائودخیل،میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں نہ کہ انہیں عذاب میں مبتلا کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے امین اللہ خان کے ساتھ دائودخیل کے ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے امین اللہ خان کے ہمراہ ناقص میٹریل کی وجہ سے خراب ہونے والے روڈز کا تفصیلی معا ئنہ کیا ، داودخیل ڈسپوزل،شیر شاہ سوری روڈ،رورل ہیلتھ سینٹر،ٹائون کمیٹی دائودخیل،گراونڈ کی جگہ،سول ہسپتال پرائمری سکول،شفا خانہ حیوانات۔پرائمری سکول ٹائون کمیٹی،بلال مسجد روڈ کا دورہ کیا،سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ سے ملاقات کی، شیر شاہ سوری روڈ،بلال مسجد روڈ کو دس روز میں مکمل ٹھیک کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،سیوریج لا ئنوں اور ڈسپوزل کو ایک ماہ کے اندر چالو کرنے کے احکامات دئیے ۔رورل ہیلتھ سینٹر دائودخیل کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور وارننگ دی کہ اگلے دورے تک تمام سسٹم ٹھیک ہو ،ایم پی اے امین اللہ خان نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین،الٹراساونڈ مشین،وارڈ میں اے سی لگانے کا کہا ،دائودخیل ایک لاکھ آبادی سے زائد آبادی کا شہر صرف پانچ سینٹری ورکر ہیں مزید سینٹری ورکر فراہم کرنے کا کہا ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا علیٰ الصبح میانوالی کے مختلف علا قوں کا دورہ کیا اورعملہ صفائی کو موقع پر ہدایات دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں