صفائی چند علاقوں تک محدود،کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر
میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے شہر میں جاری صفائی کا عمل چند علاقوں تک محدود،جبکہ بیشتر پسماندہ علاقے صحت و صفائی کی سہولت سے بدستور محروم ہیں
سرگودھا(نامہ نگار ) مجاہد کالونی ، گل والا، ملت پارک، گلشن جمال، اسلا م پورہ ، ظفر کالونی ، میاں حیات کالونی ، سمیت درجنوں علاقوں کی اکثر شاہراؤں’ گلی’ محلوں’ نواحی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر بلدیہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں، گٹروں کا پانی بیماریاں پھیلا رہا ہے کئی مقامات پر گندے پانی کی وجہ سے عوام کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور وہ نقل مکانی پر مجبور ہیں،مساجد تک کے آگے کھڑا گندا پانی نمازیوں کیلئے مشکلات کا موجب بن رہا ہے ۔