آوارہ کتوں کی تلفی روک دی گئی ،پکڑنے کی ہدایت

 آوارہ کتوں کی تلفی روک  دی گئی ،پکڑنے کی ہدایت

کومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو آوارہ کتوں کی تلفی سے روکتے ہوئے انہیں پکڑ کر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر نے کے احکامات جاری کر دیئے

سرگودھا(نامہ نگار ) حتفصیل کے مطابق حکومت کی ہی ہدایت پر بلدیاتی اداروں نے آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم شروع کر رکھی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے جس کے مطابق انہیں فوری طور پر کتے مارنے سے روکتے ہوئے انہیں پکڑ کر لائیو سٹاک کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے ،جہاں ان کتوں کی ویکسی نیشن کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں