170لٹر شراب،9پستول ،2بندوقیں برآمد

170لٹر شراب،9پستول ،2بندوقیں برآمد

اسلم، نعمان،رضوان،جاوید،مدثر،لیاقت،قمر دیگر کیخلاف مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار ) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 170لٹر شراب،9پستول ،2بندوقیں برآمد کر لیں، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد اسلم سے شراب 100 لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمدنعمان سے 20لٹر،مدثرسے 20لٹر،تھانہ اربن ایریا پولیس نے جاوید سے 15لٹر، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے رضوان مسیح سے 15لٹربرآمد کر لی جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے لیاقت علی سے پستول ، تھانہ میلہ پولیس نے عدیل سے پستول،قمر عباس سے بندوق12 بور،خرم شہزاد سے بندوق 12بور اور اظہر اقبال سے پستول ، تھانہ صدر پولیس نے محمد آصف سے پستول،زبیر سے پستول،تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے اسد عباس سے پستول ، تھانہ سلانوالی پولیس نے زوہیب سے پستول،نعمت اﷲ سے پستول اورتھانہ جھاریاں پولیس نے منیرحسین سے پستول برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں