ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید7دکانیں سیل
اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے دوران اندرون شہر مختلف بازاروں میں کاروائی کر کے مزید سات دوکانیں سل کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جبکہ ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلے کی گائیڈ لائن نظر انداز کرنے پر درجنوں دوکانداروں کو سخت وارننگ دی گئی، اے سی نے کہا کہ کورونا کے خطرات کو کنٹرول کرنے کیلئے تاجروں کو آگے بڑھ کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔