خاتون سمیت 4افراد نے جعلسازی سے گاڑی بیچ ڈالی
مرحوم شکیل کی گاڑی کامران کو فروخت،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(نامہ نگار ) جعلسازی کے ذریعے قیمتی گاڑی فروخت کرنے پر خاتون سمیت چار افرا د کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق فروکہ کے وحید الدین نے بتایا کہ اس کے مرحوم بیٹے شکیل احمد کی ملکیتی گاڑی قمر النساء، محمد اسلام اور افضل نے جعلی رسید کے ذریعے کامران کو فروخت کر دی، جس پر چاروں کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔