گیارہ اور بارہ صفر المظفر کے جلوسوں پر سخت سکیورٹی کا حکم

 گیارہ اور بارہ صفر المظفر کے جلوسوں پر سخت سکیورٹی کا حکم

سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے ،سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو گیارہ اور بارہ صفر المظفر کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے ے احکامات جاری کر دیئے اور ہدایت کی ہے کہ مجالس میں شریک ہونے کے لیے سنگل انٹری دی جائے ۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا استعمال، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعہ سے چیکنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور مناسب روشنی کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بروقت یقینی بنایا جائے ۔امن کمیٹی کے ممبران اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سختی سے کریں ۔سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھیں اور پارکنگ کا مناسب انتظام کریں۔رضاکاروں کی ٹریننگ کروائیں اور ان کو باقاعدہ ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں۔ہر چیز کی انسپکشن کریں تاکہ سیکیورٹی کے لحاظ سے کوئی جگہ یا پوائنٹ نظر انداز نہ رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں