جامع مسجد سے یو پی ایس، بیٹریاں و دیگر سامان چوری

جامع مسجد سے یو پی ایس، بیٹریاں و دیگر سامان چوری

سکندر کے رقبے سے اڑھائی لاکھ کی سولر پلیٹیں،عاصم کا موٹر سائیکل غائب, موضع مانگنی سے واپڈا کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران 39شمالی کی جامع مسجد سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا یو پی ایس، بیٹریاں و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،اسی طرح جہانیاں شاہ کے سکندر حیات کے رقبے سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹیں،167شمالی کے عاصم کا نیا موٹرسائیکل،موضع مانگنی سے واپڈا کا لاکھوں مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں