ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کیلئے عملی اقدامات شروع
شہر میں جابجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں
سرگودھا(نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا فر ح مسعود نے اس حوالے سے موصول رپورٹس اور شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا کر روزانہ کی بنیاد پر تصاویر پر مبنی رپورٹس بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے جس پر ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز اکرام اﷲ اشرف کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔