ریس لگانے پر2 ڈمپر ڈرائیور و ں کو گرفتار کر لیا گیا

ریس لگانے پر2 ڈمپر ڈرائیور و ں کو گرفتار کر لیا گیا

حفیظ ﷲ،وقاص احمد کے پاس لائسنس بھی نہ تھے ،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار ) ریس لگاکر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے بغیر لائسنس دو ڈرائیور گاڑیوں سمیت پکڑ لئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ دو ڈمپر ڈرائیور حفیظ ﷲ اور وقاص احمد کو بھاگٹانوالہ کے علاقے میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس لگانے پر حراست میں لیا گیا تو دونوں بغیر لائسنس نکلے جس پر ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں