کارپوریشن کے افسروں کو شہریوں کی طرف سے بنائے غیر قانونی سپیڈ بریکر اور تجاوزات فوری ختم کروانے کا حکم

کارپوریشن کے افسروں کو شہریوں کی طرف سے بنائے غیر قانونی سپیڈ بریکر اور تجاوزات فوری ختم کروانے کا حکم

شعیب نسوانہ کا علی الصبح واٹر سپلائی روڈ پر صفائی کے معاملات دیکھے ،اندرون شہر تجاوزات اور سپیڈ بریکر ختم کروا دئیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پابندی کے باوجود عام شہریوں کی جانب سے از خود بنائے گئے سپیڈ بریکر ختم کرادیئے گئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوانہ نے علی الصبح واٹر سپلائی روڈ پر صفائی کے معاملات کاجائزہ کے دوران سپیڈ بریکروں کا سخت نوٹس لیا، انہوں نے اندرون شہر مختلف آبادیوں اور سڑکوں کے معائنہ کے دوران تجاوزات کانوٹس لیتے ہوئے وہ بھی ختم کروا دیں، انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ تمام آبادیوں ’ بازاروں اور سڑکوں کا سروے کریں ۔ انہوں نے مختلف آبادیوں کے دورے کے دوران عملہ صفائی کی حاضری اور دستیابی کے علاوہ مین ہولز کی صفائی اور نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا ، اس موقع پر شعیب نسوانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین اینڈ گرین پروگرام پر من وعن عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا سرگودہا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے او راس پر کسی قسم کے کمپرومائز کی گنجائش نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں