نا ئلہ باقر کا سکولز ٹائمنگ میں بے ہنگم ٹریفک کانوٹس

نا ئلہ باقر کا سکولز ٹائمنگ میں بے ہنگم ٹریفک کانوٹس

فاروق حید ر کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،اقدامات کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نا ئلہ باقر کا سکولز کے اوقات کار میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور رش کا نوٹس، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی فاروق حید ر عزیز کا استقلا ل آباد روڑ، شاہین آباد روڈ اور موہنی روڈ سمیت دیگر شاہرات کا صبح دورہ، ٹریفک پو لیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ٹریفک کے بہاو کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے تما م تر ضروری اقدامات اٹھا نے کی ہدا یت۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے استقلال آباد اور سیشن روڈ سمیت دیگر شہری آبادیوں کا بھی دورہ کیا اور میٹروپو لٹین کا رپو ریشن کی جانب سے صفائی ستھرائی کے جاری آپر یشن کا تفصیلی معائینہ کیا ۔ انہو ں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کر دہ صحت عامہ کی سہولتوں کا جا ئزہ لیا ۔ شہر کی مختلف آبادیو ں میں صفائی ستھرائی کے معائینہ کے دوران کچھ مین ہولز کورنہ ہونے کا نو ٹس لیتے ہو ئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے ایم سی افسران کو فوری کور رکھنے اور رپو رٹ ڈپٹی کمشنر دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں