ایجوکیشن اتھارٹی دفتر اور ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک معائنہ
بعض ملازمین کے تاخیر سے آمد،بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کے سرکاری اداروں میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے حکم پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شہباز حسین نقوی کاچیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی دفتر اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کاصبح اچانک دورہ ، سی او ایجوکیشن کے دفتر میں بعض ملازمین کے تاخیر سے پہنچنے پر انہیں بروقت اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن نے مختلف برانچوں کے معائنہ کے دوران سروس ڈلیوری کابھی جائزہ لیا،انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو خندہ پیشانی سے سنا جائے اور ان کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایاجائے ،ملازمین پر دفتری اوقات کا رپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے او رسماجی فاصلوں کے علاوہ ماسک کے استعمال سمیت انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرور ت پر زور دیا۔