فلٹریشن پلانٹس انٹر نیشنل این جی او کو دینے کی تیاریاں

 فلٹریشن پلانٹس انٹر نیشنل این جی او کو دینے کی تیاریاں

27پلانٹس کو چلائے گی،فعال رکھے گی،عملہ،بجلی بل بلدیہ کی ذمہ داری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہریوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا نے شہر میں قائم فلٹریشن پلانٹس انٹر نیشنل این جی او اسلامک ایڈ کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ،پلان کے مطابق این جی او شہر کے 27 فلٹریشن پلانٹس کو چالو کر کے فعال رکھنے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ ان فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کیلئے عملہ اور بل بجلی بلدیہ سرگودھا دے گی۔ چیف کارپوریشن آفیسر خالقداد گاڑا نے بتایا کہ این جی او کے ساتھ آئندہ ہفتہ میں حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں