ڈینگی مہم: 623سکولز ،206ٹائر شاپس چیک نہ ہوئے

ڈینگی مہم: 623سکولز ،206ٹائر شاپس چیک نہ ہوئے

فرضی معا ئنہ ، اخراجات کی مد میں سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی ٹی بی کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کی حالیہ نگرانی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ضلع کے 623سکولز ،100سے زائد جنکی یارڈز ،206ٹائر شاپس اینٹی ڈینگی بریگیڈ اور محکمہ صحت کی مختص ٹیموں کی جانب سے عملی طو ر پر چیک ہی نہیں کئے گئے ،جبکہ ریکارڈ میں اعدادو شمار پورا رکھ کر سب اچھا کی رپورٹ کی گئی ہے ،دوسری جانب اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب نے ایس او پی جاری کرتے ہوئے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی تاہم ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ریکارڈ کا پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ فرضی معائنے ظاہر کر کے اخراجات کی مد میں سرکاری خزانے کو مبینہ طور پر ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے ،جس پر ضلعی حکام کو مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں