علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے 18اکتوبر تک جاری رہیں گے
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ریجن چودھری غلام حسین نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے (میٹرک اور ایف اے )30 ستمبر اور بی اے /ایسوسی ایٹ ڈگری , بی ایس اور بی ایڈ کے داخلے 18 اکتوبر 2021 تک جاری رہیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے شروع ہوگئے ہیں، اس مرحلے میں بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ،اڑھائی سالہ اور بی ایڈ چار سالہ پروگرامز بھی شامل ہیں۔