پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،16گرفتار
بھکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے
سرگودھا(نامہ نگار) پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری،مزید 16 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی، شاہ پورسٹی، سیٹلائٹ ٹاؤن، عطاء شہید، بھاگٹانوالہ، فیکٹری ایریا، میلہ ، کوٹ مومن ، جھاوریاں ، سلانوالی اور تھانہ ساہیوال پولیس نے ریڈ کرکے پیشہ ور بھکاریوں محمد خان، خادم حسین، قمر، محمد اسلم، اشرف، اﷲ بخش، ممتاز، عمران، مظہر، تصور، وقار، اﷲ دتہ، یاسین، سرفراز، زبیر اور افتخار کو گرفتارکرلیا ہے گرفتار ملزمان کے ہاتھ پاؤں اور جسم بالکل صحت مند ہے جو کہ بھیک مانگنے کے عادی ہیں جن کے خلاف بھکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔