مخالف کی زمین کا پانی کھال مسمار کر کے بند،فصل تباہ ہوگئی
علی نواز وغیرہ نے دھاوا بول کر محمد سرور کا کھال مسمار کیا،مقدمہ درج
سرگودھا(نامہ نگار ) مسلح افراد نے مخالف کاشتکار کی زمین کا پانی کھال مسمار کر کے بند کر دیاجس سے لاکھوں کی فصل تباہ ہو گئی، پولیس کے مطابق نواحی علاقے کوٹ اﷲ یار میں علی نواز وغیرہ نے دھاوا بول کر مخالف محمد سرور کے زرعی رقبے سے ملحقہ کھال مسمار کر دیا جسے متاثرہ شخص کی درخواست پر محکمہ انہار اور پولیس نے بحال کیا تو ملزمان نے دوبارہ دھاوا بول کر کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے کھال ہذا مسمار کر دیا جس سے کاشتکار کی فصل تباہ ہو گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔