پرائس کنٹرول قانون پرسختی سے عمل درآمد کروائیں،ڈی سی
مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے محکمہ داخلہ پنجاب اور پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول قانون کی تربیت حاصل کرنیوالے مجسٹریٹس کو تاکید ہے کہ وہ ٹریننگ کے دوران پرائس کنٹرول قانون کے مطابق سختی سے عمل درآمد کروائیں ،اسکے ساتھ ساتھ عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے او رحکومتی احکامات کے مطابق ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم کو موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔