صوبائی محتسب تک شہریوں کی رسائی بہتر بنانے کیلئے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں خصوصی شکایات سیل قائم کرنے کا فیصلہ

صوبائی محتسب تک شہریوں کی رسائی بہتر بنانے کیلئے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں خصوصی شکایات سیل قائم کرنے کا فیصلہ

ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع ،ہر تحصیل میں ایڈوائزر ہفتہ وار لوگوں کی شکایات سن کر متعلقہ محکموں سے عملدرآمد کروائیں گے ، ڈپٹی کمشنر کو دفاتر کی نشاندہی کرنے ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار ) عام شہریوں کو صوبائی محتسب تک بآسانی رسائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں خصوصی شکایات سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے منظوری دیئے جانے پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ، منصوبہ کے تحت ہر تحصیل میں ایڈوائزر ،کنسلٹنٹ ہفتہ وار لوگوں کی شکایات سن کر متعلقہ محکموں سے عملدرآمد کروائیں گے ، اس ضمن میں کنسلٹنٹ صوبائی محتسب سرگودھا ریجن چوہدری ممتاز احمد دیو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو سلانوالی، ساہی وال، شاہ پور، بھیرہ، بھلوال اور کوٹ مومن میں موذوں دفاتر کی نشاندہی کر کے انہیں صوبائی محتسب شعبہ کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں اور تحصیلوں کی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے خصوصی اقدامات کا کہا گیا ہے ، اس پروگرام سے نہ صرف محکمہ کی استعداد کار بڑھے گی شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو اپنے علاقوں میں مسائل حل کروانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں