خود ساختہ مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ،محمد مرتضیٰ
اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں
بھیرہ(نامہ نگار) خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے مشورہ کے بعد ضلع بھر میں اشیاء کے مناسب ریٹ مقرر کیے ہیں جن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا دوکانداروں کو ہدایت کی کی گئی ہے کہ وہ ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کریں تاکہ گاہک کو مطلوبہ چیز کا بھاؤ معلوم ہو سکے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں ۔