تحصیل عیسیٰ خیل میں 66 کے وی اے گرڈ سٹیشن کا افتتاح

تحصیل عیسیٰ خیل میں 66 کے وی اے گرڈ سٹیشن کا افتتاح

عوام کو بجلی سے متعلقہ مسائل سے نجات ملے گی ، عمارہ نیازی کا خطاب

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ میانوالی عمارہ نیازی نے تحصیل عیسیٰ خیل میں 66 کے وی اے گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دور دراز کے علاقوں میں عوام کو سہولیات پہنچانے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے سرگرم ہے ، خصوصا عمران خان کے آبائی حلقہ انتخاب میں کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی کی وساطت سے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے جارہے ہیں اور سینکڑوں مکمل ہوچکے ہیں اور ہر طرف سڑکوں کے جال بچھا دیئے گئے ،انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ کہتے ہوئی خوشی ہورہی کے کہ میانوالی جیسے پسماندہ ضلع میں موٹروے (سی پیک)تعمیر ہوگیا جس سے میانوالی میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ عیسی خیل میں 66کے وی اے کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے عیسی خیل کی عوام کو بجلی سے متعلقہ مسائل سے نجات ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں