انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ،گھر گھر جا کر قطرے پلائے جائینگے

 انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ،گھر  گھر جا کر قطرے پلائے جائینگے

ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک اور ایم پی اے ساجدہ آہیر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ھوا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رائوگلزار یوسف نے پولیو کی تیاریوں پر مکمل بریفنگ دی، ڈی ایچ او نے بریف کرتے ھوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ھیں۔ اس مہم میں ضلع بھر میں 51 یونین کونسل میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے علاوہ 51 یو سی ایم اوز اور 162 ایریا انچارجز سپروائزری ٹیم کا حصہ ھیں جوکہ پولیو مہم میں کام کرنے والی911 موبائل ٹیموں کو مانیٹر کریں جوکہ گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گی۔ علاوہ ازیں 66 فکسڈ ٹیمیں اور 22 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں