کلورکوٹ: ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں

 کلورکوٹ: ہسپتال میں موٹر  سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں

کلورکوٹ کے سرکاری ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ہسپتال جانے والے مریضوں کے تیمار داروں نے موٹر سائیکلوں کو چوری سے بچانے کا انوکھا حل نکال لیا ٹائر کھول لیے

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ کے سرکاری ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ہسپتال مریضوں کی تیمار داری کے لیے آ نے والے افراد نے اپنی بائیک کو چوری سے بچانے کے لیے انوکھا حل نکال لیا۔تیمار دار ہسپتال انے کے بعد اپنے ساتھ ٹائر کھولنے والہ سامان لاتے ہیں بائیک کھڑی کر کے اپنی بائیک کا اگلا ٹائر کھو لیتے ہیں اور پچھلے ٹائر کو لاک لگا دیتے ہیں تاکہ بائیک کا باقی حصہ چوری سے محفوظ رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں