لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں کے آگے پھٹے لگا کر کام

 لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں کے آگے پھٹے لگا کر کام

سرگودھا میں لاک ڈاؤن کے باعث ہفتہ کے روز بازار مکمل بند رہے تاہم دکانداروں نے دکانوں کے آگے پھٹے ریڑھیاں اور چنگ چی رکشاؤں میں سامان رکھ کر کاروبار جاری رکھا ہوا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاہم ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ایسے لوگوں کیخلاف متحرک رہے کئی دکانداروں کو جرمانے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں سرگودھا میں کرونا وباء کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ہے تاہم آج بروز اتوار صفر المظفر کے جلوس کے سلسلہ میں مختلف بازار بند رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں