راجباہوں میں کوڑا پھینکنے پر کارروائی کا فیصلہ

راجباہوں میں کوڑا پھینکنے پر کارروائی کا فیصلہ

ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن پر اتفاق ہوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں اور شہر سے گزرنے والے راجباہوں میں سیوریج کے پانی او رکوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی پر اتفاق کر لیاگیا ،اجلاس ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی پی او ذوالفقار احمد ’ صوبائی پارلیمانی سیکریٹریز چودھر ی فیصل فاروق چیمہ ’ چودھری افتخار گوندل ’ ایم پی ایز چودھری منیب سلطان چیمہ کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ضلعی وصوبائی محکموں کے افسر بھی شریک تھے ،ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ا من عامہ اور عزاداری جلوس کے علاوہ چہلم حضرت امام حسینؓ ؑ او ر28صفر کے جلوس کے حوالہ سے سکیورٹی کے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا ۔ اجلاس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص رانجھا نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں اس وقت مختلف محکموں کی 206ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ان سکیموں کا تخمینہ تین ارب 18 کروڑ روپے لگایاگیاہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ شہر کے سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے پلان تیار کر کے ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا کے ایک لاکھ 48ہزار کی شتکاروں نے کسان کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کروایاہے جنہیں حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف زرعی مد میں سبسڈی دی جارہی ہے ۔ اجلاس میں پارلیمنٹرین نے کسان کارڈ ز ’ صحت کارڈ اور ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کو حکومت کے بڑے کارنامے قرار دیتے ہوئے مہنگائی پر قابوپانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں