میانوالی میں فری مو ٹر بائیک ایمبو لینس سروس کا آغاز

 میانوالی میں فری مو ٹر بائیک ایمبو لینس سروس کا آغاز

ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی امجد علی خان نے سروس کا افتتاح کیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میانوالی میں فری مو ٹر بائیک ایمبو لینس سروس کا با قاعدہ آغاز۔ ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے دفاعی امور امجد علی خان نے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد ، پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر اورممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان کے ہمرا ہ فری موٹربائیک ایمبو لینس سروس کا افتتاح کیا ۔ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ، ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی سلیم گل خان و جنر ل سیکرٹری اسحاق کا مری ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس زبیر ہا شمی اور سابق چیئر مین یو سی سوانس طارق خان بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے دفاعی امور امجد علی خان نے اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قوت ارادی اور جذبہ مو جود ہو تو بڑے سے بڑے ٹاسک کو پو را کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کا ادارہ اس کی بہترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کے ادارہ سے منسلک افراد کا بنیادی کا م آفات و حادثات میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نا اور نقصان کے احتما ل کو کم سے کم کر نا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں