بڑھتی ہوئی آبادی ،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا

بڑھتی ہوئی آبادی ،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا

حکمت عملی کا فقدان ،ٹریفک مسائل ،حادثات کنٹرول سے باہرہوگئے

سرگودھا(نامہ نگار )بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سرگودھا شہر کی اہم شاہرات پر ٹریفک کا لوڈ بڑھنے لگا، اور مناسب حکمت عملی کے فقدان کے باعث ٹریفک مسائل اور حادثات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ صرف پلاننگ کی حدتک محدود ہے اور کچھ وقت کے بعد کچھ تجاویز پر عملدرآمد کا سنا کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے ،دوسری طرف شہر سرگودھا کی آبادی ہر سال تیزی سے بڑھ رہی ہے ، لیکن مین شاہرات کی چوڑائی میں توسیع نہیں ہو پا رہی ، شہر سے باہر جانے والی اہم ترین شاہراہیں فیصل آباد روڈ ،لاہور روڈ، بھلوال روڈ اور خوشاب روڈ ہیں۔ یہ سڑکیں مختلف اقسام کی گاڑیوں سے ہر وقت بھری رہنے لگی ہیں چھوٹی گاڑیوں چنگ چی رکشہ کی بھرمار کی وجہ سے بھی بڑی ٹریفک مشکلات کا شکار رہتی ہے ۔ مزید برآں تیز رفتاری کی وجہ سے ہر روز اس سڑک پر حادثات ہوتے رہتے ہیں،متذکرہ شاہراؤں کے داخلی و خارجی کئی مقامات و موڑ خطرناک اور خونی قرار دیئے جانے کے باوجود ان مقامات کی توسیع ایک چیلنج بنی ہوئی ہے ،شہریوں نے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں