ڈیزائن میں تاخیر سے ترمیم ، ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر ٹھپ

ڈیزائن میں تاخیر سے ترمیم ، ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر ٹھپ

کام کئی ماہ سے بند پڑا ہے ،منصوبے کی لاگت بڑھنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا

سرگودھا(نامہ نگار )ڈیزائن میں ترمیم کے فیصلہ میں تاخیر کے باعث ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر ٹھپ ، تاخیر تخمینہ لاگت پر اثر انداز ہونے لگی، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کے دوران مختلف نقائص سامنے آنے اور مرکزی بلڈنگ کے ڈائزائن میں ترمیم کے حوالے سے فیصلے میں تاخیر کے باعث کام کئی ماہ سے بند پڑا ہے ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زیر التوا معاملات کو نمٹانے کیلئے انتظامیہ سے متعدد مرتبہ رجوع کیا جا چکا ہے ، جبکہ رواں مالی سال کے تحت چار کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی جاری ہو چکی ہے جبکہ تاحال کام نہیں شروع کر وا سکے ،جس کے باعث منصوبہ کا تخمینہ لاگت بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں