کسان ڈرپ ، سپرنکلنگ اری گیشن سسٹم اپنائیں ،ڈپٹی کمشنر

کسان ڈرپ ، سپرنکلنگ اری گیشن سسٹم اپنائیں ،ڈپٹی کمشنر

ملک کو پانی کی کمی کاسامنا ہے ، اری گیشن سسٹم اپنا کر پانی کا ضیاع روکا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی سیرابی کے پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے دستیاب آ ب پاشی کے مطابق منصوبہ بندی کے اقدامات کریں تاکہ فصلوں سے مطلوبہ پیداوار حاصل کرنا ممکن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو او رڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ملک کو پانی کی کمی کاسامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں کو چاہیے کہ وہ ڈرپ اور سپرنکلنگ اری گیشن سسٹم اپنائیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔ بریفنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ محکمہ واٹر مینجمنٹ کھالوں کی اصلاح ’ ڈرپ اور سپرنکلنگ اری گیشن سسٹم ’ بارانی علاقوں میں آب پاشی نظام ’ کسانوں کو لیزر یونٹ کی فراہمی اور پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے وسائل فراہم کر رہاہے جن پر حکومت کی طرف سے خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ ڈرپ اور سپرنکلنگ اری گیشن سسٹم کی تنصیب کیلئے کسانوں کو چالیس فیصد سبسڈی بھی دی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں