حکومت مہنگائی قابو کریگی،حامی،کوئی کنٹرول نہیں،مخالفین

حکومت مہنگائی قابو کریگی،حامی،کوئی کنٹرول نہیں،مخالفین

غریب مارا گیا،وزیر اعظم مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت چھوڑ دیں ،سابق حکمران چور،مہنگائی ن لیگ کی بیوروکریسی نے کی ،سروے میں گفتگو

کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا ) شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے غریب کو جیتے جی مار دیا ہے ، مہنگائی بیروزگاری کیوجہ سے خودکشیاں ہو رہی ہیں ،حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، وزیر اعظم مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت کو چھوڑ دیں،مہنگائی کے خلاف سروے کے دوران وارث خان،امان اﷲ،رمضان،ریحان،سونا خان،محمد اسحاق،غلام یاسین اور دیگر افراد نے کہا کہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے ،مہنگائی بہت زیادہ ہے روزانہ بازار میں سبزیوں پھلوں کے روزانہ ریٹس ہوتے ہیں حکومت کنٹرول کرے ،ایک شہری نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن مہنگائی نواز لیگ کی بیوروکریسی اور مافیا نے کی ہوئی ہے ، سابقہ حکمران چور ہیں، موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے گی۔ ایک شہری نے حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ،مہنگائی بہت ہے ، کاروبار کوئی نہیں غریب کہاں جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں