ملک نوراعوان ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ افسوسناک :ملک سلیم اقبال

ملک نوراعوان ایڈووکیٹ کے خلاف  مقدمہ افسوسناک :ملک سلیم اقبال

ممبر پنجاب بار کونسل ملک سلیم اقبال اعوان ایڈوکیٹ نے ڈسڑکٹ بار میانوالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سپریم کورٹ کے سینئرقانون دان ملک نورمحمد اعوان ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج انتہائی افسوسناک ہے

میانوالی ( نامہ نگار) فریق مخالف میڈیا ٹرائل کی بجائے عدالت میں اپنا بے بنیاد الزام ثابت کرے ،مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے پلیٹ فارم کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے ، ملک اطہر یار اعوان ایڈووکیٹ فائرنگ واقعہ کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں اس سلسلہ میں اصل مجرمان کو گرفتار ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں